بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ: جی او سی ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلئے روانہ

05:04 PM, 22 Aug, 2023

احمد علی
جی او سی ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لئے روانہ ہوگئے۔ وہ آرمی ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی کی ٹیم ایک اور کوشش کرنے جا رہی ہے یہ ایک انتہائی مشکل آپریشن بن چکا ہے کیوں کہ لفٹ سے اوپر30 فٹ کی بلندی پرایک اور تار ہے جو ہیلی کاپٹر سے ٹکرا سکتی ہے۔ اس لئے انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ پاک آرمی ریسکیو آپریشن کو رات ہونے کی صورت میں بھی جاری اور ساری رکھے گی۔ پاک آرمی کی جانب سے لفٹ میں پھنسے ہُوئے افراد کے لئے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیےپاک فوج ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کیلئےخصوصی دعاوں کا سلسلہ جاری ہے، مقامی لوگوں نے خیرات و صدقات دینا شروع کردئےہیں۔ لفٹ میں پھنسے طلبہ کی خیریت سے ریسکیو کیلئے جانور بھی ذبح کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں