امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

06:10 PM, 22 Aug, 2023

احمد علی
کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔اب انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر 299.01 روپے پر بند ہوا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 297.13 روپے کا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے پر بند ہوا ہے۔
مزیدخبریں