پی ٹی آئی جلسہ منسوخی کے بعد اہم رہنماؤں کی گرفتاریاں

11:05 AM, 22 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی منسوخی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تاہم اب خبر آئی ہے کہ جلسے کی منسوخی کے بعد اہم پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 50 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں خواتین کی بھی ایک تعداد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی آئی پنجاب شیخ امتیاز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ شیخ امتیاز کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا۔ شیخ امتیاز کارکنان کے ہمراہ اسلام آباد جانے کے لئے ٹھوکرنیاز بیگ پہنچے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ 51 کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا بیان: 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صدر لاہور شیخ امتیاز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ حکومت ہار چکی ہے ہمارا جلسہ ہوئے بغیر بھی کامیاب ہوگیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ہماری گاڑیاں اسلام آباد جانے کے لئے تیار تھیں۔ ہم امتیاز شیخ اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پولیس گردی کو ہم نہیں چلنے دیں گی۔ اگر جلسہ کینسل نا ہوتا یہ جو مرضی کر لیتے آج لوگ نہیں روکنے والے تھے۔ 

اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ آج ٹھوکر پر سینکڑوں لوگوں نے نکلنا تھا۔ آج 300 سے زیادہ گاڑیوں کا قافلہ ہمارا تیار تھا۔ اگر ہمارے کارکنوں کو صدر کو رہا نا گیا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں