نواز شریف کو نتھیاگلی میں عوام نے گھیر لیا، محبت کا اظہار، سیلفیاں بنواتے رہے

11:56 AM, 22 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو نتھیا گلی میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے۔ ‏نواز شریف نے چاہنے والوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی۔ 

‏نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ ‏نوجوانوں نے نواز شریف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ 

خواتین نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ گاڑی میں سلفیاں بنائیں۔

مزیدخبریں