متحدہ عرب امارات افغان سفیر کو تسلیم کرنیوالا دوسرا ملک

12:37 PM, 22 Aug, 2024

یب ڈیسک :ریاست متحدہ عرب امارات نے افغان طالبان کے سفیر کی اسناد کو قبول کر لیا۔ متحدہ عرب امارات افعان سفیر تعینات کرنے والا دوسرا ملک ہے اس سے پہلے چین نے اپنے ملک میں باقاعدہ افغان سفیر کی اسناد سفارت قبول کی تھیں۔

  ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی سفارتی جیت کہی جا سکتی ہے، جنہیں ابھی تک دنیا کی کسی بھی حکومت نے با ضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

طالبان حکمرانوں نے گزشتہ دسمبر میں بیجنگ میں اپنا پہلا سفیر بھیجا تھا، جس کے بعد طالبان کی جانب سے سفارتی سطح پر یہ اہم پیش رفت ہوئي ہے۔ یہ تازہ پیش رفت اس بات پر بھی بین الاقوامی تقسیم کو واضح کرتی ہے کہ آخر کابل کی طالبان حکومت سے کیسے نمٹا جائے۔

کابل میں طالبان کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بدرالدین حقانی کی تعیناتی کے بارے میں خبر کی تصدیق کی۔ البتہ وزارت نے حقانی کے بارے میں مزید معلومات کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بدرالدین حقانی نام کے ایک سفیر اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں طالبان کے ایک ایلچی کے طور پر کام کر چکے ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ وہی ہیں یا کوئی دوسری شخصیت۔

مزیدخبریں