قوم تحفظ ختم نبوت پر متفق ،متحد اور ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہے،مولانا فضل الرحمان 

01:08 PM, 22 Aug, 2024

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ قوم ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ فیصلہ آئین اور اسلام کی روح کے منافی ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ قوم تحفظ ختم نبوت پر متفق، متحد اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے۔ 

ان کے ہمراہ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری، مفتی ابرار اور قاری عبدالرشید ایڈووکیٹ موجود تھے۔

مزیدخبریں