فائروال اپگریڈیشن کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے، ذرائع پی ٹی اے

01:16 PM, 22 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان میں فائروال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع پی ٹی اے کے مطابق فائروال کے کچھ کمپوننٹ مقامی ہیں اور کچھ انٹرنیشنل گیٹ وے پر لگیں گے۔ 

تفصیلات کے مطاگق سلو انٹرنیٹ کی شکایات کے باعث پی ٹی اے نے فائروال پر آف پیک آورز میں   کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔   پی ٹی اے نے ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ محدود پیمانے پر چیکنگ کے بعد ہی  بڑے پیمانے پر ٹرائل کیے جائیں۔ 

 ٹیلی کام کمپنیوں کے ایک دوسرے سے مختلف اور پرانے آلات فائروال کی اپ گریڈیشن  میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے آلات ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے بھی تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

کسی کمپنی کے آلات ، سسکو ، کسی کے ہواوے اور کسی کے زیڈ ٹی ای کے ہیں۔ اس لیے کنفگریشن کے مسائل ہیں۔ پہلی مرتبہ تکنیکی مسائل پیدا ہونا نارمل ہے ، قابو پایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں