ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

03:55 PM, 22 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بلوچستان اور نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے مقامی آبادیوں کو نقصان پہنچایا۔   ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے اور دیگر اداروں کے ہمراہ امدادی سرگرمیاں جاری۔

بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی، صحبت پور، سوئی، ڈیرہ اللہ یار اور نواحی علاقوں میں سیلاب سے برا حال ہے۔ ضلع صحبت پور میں واقع اوچھ لنک کنال میں پڑنے والے شگاف کو بھرا گیا۔ مقامی آبادی کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔ 

سیلاب متاثرین کیلئے ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا یے اور ضرورت مند خاندانوں میں فری راشن پیکجز تقسیم کئے گئے۔ سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں بارشوں کی وجہ لوگوں کے مکانات اور چھتوں کو نقصان پہنچا۔ ایف سی کی جانب سے متاثرین کو ٹینٹس اور راشن فراہم کیا گیا۔ 

ڈیرہ اللہ یار میں واقع کنال سیم شاخ میں پڑنے والے شگاف کو بروقت بھرا گیا اور متاثرین کو پکا ہوا کھانا اور پانی مہیا کیاگیا۔ ہنہ اوڑک میں واقع برساتی نالے میں سیلاب کے پیش نظر ضروری مشنری اور دیگر آلات پہنچادیے گئے۔ 

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام قدرتی آفات میں بلوچستان کی عوام کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے گی

مزیدخبریں