پی ٹی آئی جلسہ، وزیر اعلی علی امین کی کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

04:50 PM, 22 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی)  جلسے سے قبل علی امین گنڈاپور کی کارکنوں میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کارکنوں میں   پیسے تقسیم کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ سینیٹر شبلی فراد بھی موجود ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، جو اب 8 ستمبر کو ہوگا۔

 گزشتہ روز مقامی انتظامیہ کی جانب سے اچانک تحریک انصاف کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد جلسہ ہر صورت منعقد ہوگا۔

بعد ازاں  جڑواں شہروں   کی جانب جانے والے موٹر وے سمیت دیگر راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کارکنوں و رہنماؤں سمیت عام لوگ بھی اپنی منزل تک پہنچ نہیں سکے۔ 

مزیدخبریں