(ویب ڈیسک ) دانش منیر: چالان سے ایکسائز انسپکٹرز کے فون نمبر کے اندراج کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس چالان پر ایکسائز انسپکٹرز کے نمبرز کی وجہ سے کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر نمبر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چالان پر ایکسائز انسپکٹرز کا نمبر ہونے کی وجہ سے ٹیکس چور براہ راست ایکسائز انسپکٹرز سے معاملات طے کر لیتے تھے، ایکسائز انسپکٹرز کے مک مکا کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے چالان ہر اب ایک ہی سرکاری نمبر لکھا ہوگا،ایکسائز انسپکٹرز کا نمبر چالان سے ختم کرنے سے ٹیکس چوری میں کمی آئے گی۔