(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت بازیاب ہونے کے بعد اپنے دفتر پہنچ گئے۔
شیر افضل خان مروت نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جاؤں اور جو لوگ دور دراز کے علاقوں سے وہاں آئے تھے ان کا شکریہ ادا کروں، کیونکہ میرے پاس دو آپشن تھے، یا خان کا حکم نہ مانتا اور جلسے کی کال دے دیتا اور یا پھر جا کر شکریہ ادا کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والوں نے گرفتار کرنا ہے تو وردی پہن کر آئیں میں خود گرفتاری دوں گا لیکن ایجنسی والے مجھے گرفتار نہیں کر سکتے، اسلحہ اور بندوق کسی اور کو دکھاؤ میں نہیں ڈرتا ان چیزوں سے۔