جنت مرزا کو نئی محبت مل گئی؟ تصاویر شیئر

08:32 PM, 22 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )  نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر نئی محبت کا اعلان کرتے ہو ئے کچھ تصاویر شیئر کیں۔ فروری 2023 میں بریک اپ کے بعد دوسری محبت منظر عام پر آگئی۔

جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکرز میں سے ایک ہیں، جن کے 25 ملین فالوورز ہیں۔ انھوں نے اپنے فن اور خوبصورتی سے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام پیدا کیا ہے۔

جنت مرزا ٹک ٹاکر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی اپنے مداحوں کے لیے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتیں ہیں۔ حال ہی میں سفید کپڑوں میں نئی تصاویر شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوش کردیا۔ 

پوسٹ کے کیپشن میں ٹک ٹاکرنے لکھا " میرا خیال ہے کہ یہ میں ہوں، میں اپنی زندگی کی محبت ہوں۔" 

یہ جملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ خود کو اپنی زندگی کی محبت یا مرکز سمجھتے ہیں۔ یعنی آپ خود کو اہم اور پسندیدہ کردار کے طور پر دیکھتے ہوں۔

 کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا اپنی سابقہ منگنی سے مووآن کر چکی ہیں اور خود کو اہمیت دے کر خوش رہنا چاہتی ہیں۔

سابقہ منگنی:

جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی کی تھی۔ مشہور ٹک ٹاکر جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔ فروری 2023 میں، عمر نے تصدیق کی کہ وہ اور جنت مرزا نے دوستانہ طریقے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سابقہ جوڑے اپنے انتہائی مشہور تعلقات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہے۔

مزیدخبریں