شہریوں کی موجیں، حکومت سندھ نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا

08:33 AM, 22 Dec, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ 25 دسمبر کو ہفتہ اور 26 دسمبر کو اتوار کی چھٹی ہے. محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاتر میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ 27 دسمبر 2007ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں ہوئے ایک دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا، ہر سال 27 دسمبر کو ان کی برسی منائی جاتی ہے۔
مزیدخبریں