لکی مروت، دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل ہو گیا

11:18 AM, 22 Dec, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: لکی مروت تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔ لکی مروت کی تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔ تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار کو کامیابی مل گئی۔ تحصیل بیٹنی میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل میں الیکشن کے بعد امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی ف نے حیران کن نتائج دیے جبکہ صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اپنے ہوم گروانڈ کے متعدد اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کوہاٹ اور بنوں میں مئیرشپ کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پشاور میں مئیر کی نشست پر پارٹی امیدوار زیبر علی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پشاور کی دیگر چھ تحصیلوں میں سے 4 تحصلیوں کی چیئرمین شپ بھی جے یو آئی ف کے امیدوار لے اڑے جبکہ ایک نشست اے این پی اور ایک پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حصہ میں آئی ۔ اے این پی کے حمایت اللہ مایار مردان میں میئر کی نشست جتنے میں کامیاب ہوِئے۔ جے یو آئی ف کے 19 امیدوار تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے 13، اے ین پی کے 6 ، ن لیگ کے 3، جماعت اسلامی کے 2 ، ٹی آئی پی اور پی پی پی کا ایک ایک امیدوار تحصیل چئیرمین بننے میں کامیاب ہوا ہے۔ جبکہ 9 آزاد امیدوار تحصیل چئیرمین منتخب ہوئے ۔
مزیدخبریں