حکومت کا منی بجٹ آرڈیننس کے زریعے لانے پر غور

05:00 PM, 22 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کا معاملہ۔ حکومت کا منی بجٹ آرڈیننس کے زریعے لانے پر غور۔ حکام وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ منی بجٹ آرڈیننس کے زریعے لایا جا سکتا ہے۔ منی بجٹ کے زریعے 350 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے دی تجویز کی گئی ہے۔ اتنے کم وقت میں پارلیمنٹ کے زریعے قانون سازی مشکل ہوگی۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آرڈیننس لانے کیلئے وزیراعظم سے حتمی مشاورت جائے گی۔ بعد میں اسے فنانس بل 2022 کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کیلئے ترامیم کا بل بھی شامل ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں آج دونوں بل شامل نہیں۔ منی بجٹ کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا امکان نہیں۔
مزیدخبریں