5 سالہ بچہ نے ایک دو نہیں 52 مقناطیسی گیندیں نگل لیں

12:34 PM, 22 Dec, 2022

احمد علی
ایک افسوسناک واقعہ ویلز کے علاقے ٹیڈ فل میں پیش آیا جہاں ایک 5 سالہ بچے نے ایک دو نہیں 52 مقناطیسی گیندیں نگل لیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچے جوڈ فولی کو پہلی مرتبہ اگست میں معدے میں درد کی شکایت ہوئی جس پر اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا ، تو ڈاکٹر نے درد کو معمولی قرار دیتے ہوئے بچے کو واپس بھیج دیا لیکن جب بچے کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو والدہ بچے کو لیکر پرنس چارلس اسپتال پہنچ گئیں ۔ اسپتال میں بچے کے خون کے نمونے لیے گئے تو نارمل آئے جس پر ڈاکٹروں نے بچے کا ایکسرے کیا ، جس پر وہ دنگ رہ گئے، ابتدا میں ڈاکٹر سمجھے تھے کہ یہ کوئی بریسلیٹ ہے لیکن بعد میں انہیں پتہ چلا کہ یہ مقناطیسی گیندیں ہیں کہ جو ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح سے جڑ گئی ہیں کہ دیکھنے میں بریسلیٹ معلوم ہوتی ہیں۔ فوری طور پر بچے کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر اس کا بڑا آپریشن کر کے مقناطیسی گیندوں کو اس کے پیٹ سے نکالا گیا۔
مزیدخبریں