وزڈن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،تین پاکستانی کھلاڑی شامل

04:09 PM, 22 Dec, 2022

احمد علی
وزڈن ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا گیا ، پاکستان کے تین کرکٹرز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، اور آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف شامل ہیں۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹیم کے کپتان قرار دیے گئے ہیں ، اسکے علاوہ انگلینڈ کے سیم کررن اور عادل رشید بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو اور بھنیشور کمار بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں ۔
مزیدخبریں