ملٹری کورٹ سےسزا پانے والے 2 پی ٹی آئی ورکر اڈیالہ جیل منتقل

09:31 AM, 22 Dec, 2024

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 2 پی ٹی آئی ورکر اڈیالہ جیل منتقل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے مجرم راجہ محمد حسان، عمر فاروق کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ۔

دونوں مجرم سزا وارنٹ سمیت اڈیالہ جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے، مجرم راجہ محمد حسان اور عمر فاروق کو ملٹری کورٹ سے 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں