ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاتی امراء میں جاری ہیں، اسی سلسلے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی شام چار بجے جاتی امراء آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔
حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر ہو گی۔ ان کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈولڈ ہے، جاتی امراءمیں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔
دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہوگی اور بارات لے کر نکلیں گے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی امراء میں ہی منعقد کی جائے گی۔