اسکواش پلیئر محمدحر ماس نے یو ایس جونیئر اوپن  2024 میں گولڈ میڈل جیت لیا

04:52 PM, 22 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) محمد حر ماس علی راجہ نے فائنل میں امریکی کھلاڑی کو شکست  دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی اسکواش پلیئر کی یو ایس جونیئر اوپن میں تاریخی کامیابی ، محمدحر ماس  نے یو ایس جونیئر اوپن  2024 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

محمدحر ماس نے فائنل میں امریکی کھلاڑی کو شکست  دی، انہوں نے  امریکی  کھلاڑی کو  11- 8 11- 8 11- 8 سے  شکست دی ۔

محمد حرماس  یو ایس اے جونیئر میں انڈر 11 بوائز ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس جونیئر اوپن اسکواش  2024  میں 51 ملکوں کے 1007 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں