قوم کی حمایت سے ملک میں امن و استحکام کا قیام یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

06:10 PM, 22 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے ملک میں امن و استحکام کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو آرمی چیف نے خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  کہا کہ   شہداء پاکستان کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی، قوم کی حمایت سے ملک میں امن و استحکام کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ   پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،  فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، پاک فوج کی قربانیاں ملکی خودمختاری کی ضمانت ہیں، بہادر سپاہی قوم کے ہیروز ہیں، ان کی بہادری اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے کہ  وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں