ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 مریض جاں بحق ہوگئے

10:45 AM, 22 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے16 مریض جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر( این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 24226 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 35ہزار  491 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 5 لاکھ72334 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 12617 موات ہو چکی ہیں اور 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں32313 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں