پنجاب پولیس کیلئے پہلی بار ہفتہ وار چھٹی کا اعلان

04:15 PM, 22 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے لیے پہلی بار ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آئی ٹی پنجاب کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق تمام پولیس اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہفتہ چھٹی آج (پیر) سے نافذ العمل ہو گی۔

مزیدخبریں