”آصف زرداری کا ’سنجرانی فارمولہ‘ چلا ہوا کارتوس ہے“

06:38 PM, 22 Feb, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ زرداری گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا چاہتے ہیں، آصف زرداری کا ”سنجرانی فارمولہ“ چلا ہوا کارتوس ہے جو دوبارہ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا یوسف رضا گیلانی خود کو اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول بنانے کی کوشش کررہے ہیں، گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدارقرار دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی پیرا شوٹرر امیدوار ہے۔

حافظ حسین احمد نے مزید کہا زرداری سب پر بھاری ثابت ہورہے ہیں وہ اپنے معاملات بڑی ہوشیاری سے طے کررہے ہیں۔ آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر پی ڈی ایم قیادت کو اپنے مفادات کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔

جمعیت کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو امیدوار لانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کا یکطرفہ فیصلہ ہے، عددی اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے، مولانا فضل الرحمن نے ماضی میں کہا تھا کہ”یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہے“ جبکہ پی ڈی ایم آئے روز یوٹرن لے رہی ہے۔

مزیدخبریں