چین نے پاکستان کیلیے 700 ملین ڈالرفنانسنگ کی منظوری دے دی، اسحاق ڈار

09:49 AM, 22 Feb, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہ چائنا ڈیوپلمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کیلئے معمول کی تمام کارروائی مکمل ہوگئی ہے ۔ رواں ہفتے چین سے رقم ملنے کی امید ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو 700 ملین ڈالر رواں ہفتے ملنے کی امید ہے کہ جس کے بعد بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا ۔ پاکستان اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ گذشتہ ہفتے طے پایا گیا تھا ۔ یہ پیش رفت 300ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے ۔
مزیدخبریں