سانحہ بارکھان : صوبائی وزیر عبد الرحمان کھیتران کو گرفتار کرلیا گیا

03:57 PM, 22 Feb, 2023

احمد علی
کوئٹہ : صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے، عبدالرحمان کھیتران کو 3 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ خاتون کی جانب سے وزیر مواصلات بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹوں سمیت خاتون کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا دے رکھا ہے اور آج دھرنے کا دوسرا روز ہے۔
مزیدخبریں