پسند کی شادی کیلئے لڑکی کے جتن، بریانی کے ڈبوں پر شادی جلد ہونے کی دعا، ویڈیو وائرل

12:47 PM, 22 Feb, 2024

ویب ڈیسک: یہ جو محبت ہے بس دیوانوں کا ہے کام، راولپنڈی کی لڑکی پسند کی شادی کے لئے مفت بریانی تقسیم کرنے لگی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی دعائیں تو کچھ کی تنقید، لیکن اکثریت کا کہنا ہے کہ صدق دل سے کی جانے والی دعائیں قبول ضرور ہوں گی۔

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پسند کی شادی کے لیے مختلف مزارات پر جاتے ہیں اور کھانا تقسیم کرتے ہیں تاکہ ان کی محبت کی شادی ہو جائے۔

اس وقت ایک پاکستانی لڑکی اسی لیے سرخیوں میں ہے جو اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے لوگوں میں بریانی تقسیم کر رہی ہے۔

پاکستانی ڈیلیوری بوائے فائق بھائی کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک ایسی پاکستانی لڑکی کی جانب سے ضرورت مند لوگوں میں بریانی تقسیم کر رہے ہیں جو اپنے عاشق سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے لڑکی نے ڈیلیوری بوائے کو ہدایت کی کہ وہ بریانی کے ڈبے پر دعا بھی لکھیں کہ ’جسے میں چاہتی ہوں اس سےمیرا اس سال نکاح ہو جائے‘۔

ویڈیودیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ کمنٹس آ رہے ہیں۔ بعض لوگ لڑکی کا مذاق اڑا رہے ہیں تو وہیں چند لوگوں نے لڑکی کی دعائیں قبول ہونے کی دعا کی۔

مزیدخبریں