پیپلز پارٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو بڑا عہدہ دے دیا

10:23 PM, 22 Feb, 2024

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو  پنجاب اسمبلی میں اپناپارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے،پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے پی پی 213سے منتخب سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیا۔

سید علی حیدر گیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔وہ پہلے بھی ممبر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں