ویب ڈیسک: الیکشن رپورٹ تنازع ابھی تک حل نہ ہوسکا،سرور باری کی رہائش گاہ تاحال سیل ہےجبکہ پتن کا دفتر بھی تاحال بند ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کا دفتر تاحال بند ہے جبکہ حکام کی جانب سے وضاحت سامنے نہیں ۔اسی طرح پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-ٹین میں واقع سرور باری کے گھر کو بھی سیل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلنگ کے عمل کے دوران دو درجن پولیس اہلکار اور دو مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔کارروائی تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی جنرل الیکشن آڈٹ رپورٹ کی وجہ سے کی گئی۔ تنظیم کی رجسٹریشن کی منسوخی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پتن کا دفتر بدستور بند ہے، تنظیم کے نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔