لاہور ؛ سینٹری دکاندار کی ڈاکوؤں پر فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی

09:33 PM, 22 Feb, 2025

ویب ڈیسک: لاہور میں ڈاکوؤں کو سینٹری کی دکان پر واردات کرنا مہنگی پڑ گئی،دکاندار نے واردات ناکام بنا دی۔

لاہور میں سندر کے علاقہ میں دوران ڈکیتی شہری نے موقع دیکھتے ہی ڈاکووں پر گولی چلا دی، دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی ،  ڈاکوؤں نے دوکاندار پر اسلحہ تانا، موقع دیکھتے ہی دکاندار نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے،  پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد ا کٹھے کرلیے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں