ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

10:20 AM, 22 Jan, 2022

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 176.07 روپے سے مہنگا ہوکر 176.24 روپے پر بند ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا۔ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے سے مہنگا ہوکر 179.30 روپے پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 3 روپے 6 پیسے تک جا پہنچا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں یورو 2.05 روپے سستا ہوکر 201.45 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں پاونڈ 1 روپے سستا ہوکر 242.50 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 49.20 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں سعودی ریال 25پیسے مہنگا ہوکر 47.20 روپے کا ہوگیا۔
مزیدخبریں