نگران وزیر اعلی پنجاب کا تقرر، الیکشن کمیشن آج نام کا اعلان کرے گا

07:45 AM, 22 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آج نگران وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آج شام الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہو گا، اجلاس میں چاروں ممبران ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوں گا۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے تجویز کردہ چاروں ناموں پر بریفنگ دیں گے، بریفنگ میں چاروں ناموں کی پروفائل پیش کی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں چاروں ناموں کے مکمل تفصیلات اور متعلقہ شعبوں میں سروس کے حوالے بریف کریں گے،بریفنگ کے بعد کمیشن کی باہمی مشاورت کے بعد چاروں ناموں میں ایک نام نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے منتخب کیا جائے گا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلی کے لیے منتخب کردہ نام گورنر کو بھجوا دے گا۔
مزیدخبریں