حالات انتہائی سنگین، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، شیخ رشید

09:12 AM, 22 Jan, 2023

احمد علی
راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات انتہائی سنگین ہیں نہ آٹا نہ قبر کی زمین میسر ہے ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلی کے معاملے پر ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا، غلطی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کی جیب کی گھڑی اور گیم چینجرز کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات انتہائی سنگین ہیں نہ آٹا نہ قبر کی زمین میسر ہے ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، کل وطن واپس آرہاہوں۔
مزیدخبریں