بھارت نے اجمیر شریف حاضری کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیے

01:38 PM, 22 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے اجمیر شریف حاضری کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 488 افراد کے پاسپورٹ بھجوائے گئے صرف 249 زائرین کو ویزے جاری کیے گئے ہیں ، 238 زائرین اجمیر شریف حاضری سے محروم رہ گئے۔ ترجمان کے مطابق زائرین کے دیکھ بھال کیلئے 6 آفیشلز میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا، اجمیر شریف کے تمام زائرین کو بذریعہ میسج اطلاع کر دی گئی ہے، ویزا کے حامل زائرین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین اجمیر شریف حاضری کیلئے منگل کے روز انڈیا روانہ ہونگے۔
مزیدخبریں