پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

01:33 PM, 22 Jan, 2024

notype

کراچی : (ویب ڈیسک )   پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔اس طرح   دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے ، دس گرام سونا فی تولہ 1 لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا ہو گیا۔

ادھر  عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے۔

مزیدخبریں