عید پر اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے پر31 مقدمات درج

11:30 AM, 22 Jul, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر کارروائی۔ لاہور پولیس نے بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر عید کے روز 31 مقدمات درج کئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ صدر ڈویژن میں 10 مقدمات، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 9 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں2 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں 5، سول لائنز ڈویژن میں 4 اور سٹی ڈویژن میں 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مین شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ بغیر اجازت کسی بھی تنظیم، گروپ کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت نہیں۔
مزیدخبریں