امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

06:16 AM, 22 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان میں امریکی ڈالر مہنگا ہونے اور پاکستانی کرنسی روپے کی ویلیو گرنے کا بدستور جاری ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے انیس پیسے مہنگا ہو کر اور 229 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جمعرات کو کاروبار کے آغاز میں انٹربینک مارمیٹ میں امریکی ڈالر دو روپے 7 پیسے بڑھا تھا۔ اس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 227 روپے ہو گئی تھی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 226 روپے .81 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 229 روپے پر بند ہوا تھا۔ امپورٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کو بیکنگ سیکٹرز نے ڈالر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ جو بینک ڈالر دے رہے ہیں وہ من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ضمنی الیکشن انتخابات کے رزلٹس نے ملک میں ایک بار پھر سیاسی بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ اس کا اثر سٹاک مارکیٹس اور امریکی ڈالر کی قدر پر پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ مارکیٹ میں روپے پرزیادہ دباؤ نہیں ہے۔ بنیادی طور پر روپیہ ٹھیک ہے۔ اس کی قدر میں جلد ہی بہتری ہونا شروع ہو جائے گی۔
مزیدخبریں