ن لیگ کی تعینات کردہ بیورو کریسی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

11:28 AM, 22 Jul, 2022

احمد علی
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ن لیگ حکومت کے تعینات کر دہ بیورو کریٹس شدید پریشان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سول سیکرئٹریٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں میں کام ٹھپ ہے اور بیورو کریٹس نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب پر آنکھیں جما لیں ہیں،افسران چہ مگوئیوں اور ایک دوسرے سے سیاسی صورت حال پوچھنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی بجائے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ منتخب ہونے کی صورت میں پنجاب میں سینکڑوں بیورو کریٹس عہدوں سے فارغ ہو جائیں گے۔ ن لیگ نے بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی دور کے تعینات بیورو کریٹس ہٹا کر اپنے من پسند بیورو کریٹس تعینات کیے تھے۔
مزیدخبریں