ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار ہلاکت ،پولیس اور فیملی نے موت نیچرل ڈیتھ قرار دیدی

01:15 PM, 22 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: پولیس حکام ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فیملی نے موت نیچرل ڈیتھ قرار دے دی ہے۔ تھانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایک سو چوہتر کی کاروائی کر دی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست لڑکی اور اس کے ساتھیوں کو بھی رہا کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی باڈی کو فلیٹ سے ہسپتال شفٹ کیا گیا تھا ابتدائی تفتیش ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈید باڈی کو شفٹ کرتے ہوئے شارق جمال کے ناک اور منہ پر خون کے آثار نوٹ کیے گئے تھے موقع پر موجود برتن اور دیگر چیزیں بھی تحویل میں لی گئی تھیں ۔ ابتدائی طور پر موقع پر موجود ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لیکر سی آئی اے منتقل کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں