لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا 

09:20 PM, 22 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )   سوشل میڈیا پر بننے والی دوست سے ملنے جانے والا شہری مبینہ طور پر اغوا ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  نجی کمپنی کے سیلز ایگزیکٹو کو بہلا پھسلا کر گجرات بلایا گیا ،  ستائیس سالہ ذیشان کے دو موبائل فون لاہور کے لوئر مال روڈ پر پھینک دیے گئے ۔

پولیس کے مطابق  مغوی کی سوشل میڈیا پر خاتون سے دوستی ہوئی ،  لڑکی کے ماموں کی کال پر ذیشان گجرات گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  واردات کے شبہ میں دو خواتین سمیت چار خواتین کو حراست میں لیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے تفتیش جاری ہے ، نوجوان کو بلانے والے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

مزیدخبریں