عدالت کا ایم پی اے کے بھائی پر فراڈ کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

02:40 PM, 22 Jun, 2021

احمد علی
دادو (پبلک نیوز) ایم پی اے جوہی صالح شاہ کے بھائی کے اوپر عدالتی حکم پر فراڈ کا مقدمہ درج، تھانہ اے سیکشن پر ایم پی اے کے بھائی سمیت دو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔مدعی علی گوہر شاہانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم پی اے جوہی کے بھائی احمد شاہ نے 2019 میں الیکشن مہم کے لیے 29 لاکھ روپے ادھار لیے۔ بار بار مانگنے پر پیسے نہیں دیئے گئے، بعد میں چیک دیا گیا جو پاس نہیں ہوا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چیک پاس نے ہونے پر احمد شاہ کے پاس گیا، جہاں انہوں نے تشدد کیا اور جان سے مارنے دھمکیاں دی۔ احمد شاہ کی جانب سے پیسے واپس نہ کرنے اور تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس بعد عدالت سے رجوع کیا۔خیال رہے کہ احمد شاھ ایم پی اے جوہی صالح شاہ کے چھوٹا بھائی ہیں۔ صالح شاہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دادو کی سیٹ سے جیتے اور رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
مزیدخبریں