دورہ سری لنکا کیلئے18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

11:40 AM, 22 Jun, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اسپنر یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نوازبھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔ اسکواڈ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈربیٹرز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔ قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان ،عبداللہ شفیق،اظہر علی اور فہیم اشرف شامل ہیں ، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور نعمان علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان دومیچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا. قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا، جبکہ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز 26 جون سے راولپنڈی میں ہوگا۔
مزیدخبریں