پی ایل آر اے: سائلین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے فعال نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

11:53 AM, 22 Jun, 2022

احمد علی
لاہور: محمد علی ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے نے سائلین کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کے پیچیدہ اور سست روی کا شکار نظام کو نوٹس لیتے ہوئے ایک موثر اور فعال نظام متعارف کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں سائلین کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالہ کے لیے فعال نظام متعارف کیا جائے گا۔ محمد علی ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے نے سائلین کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کے پیچیدہ اور سست روی کا شکار نظام کو نوٹس لیتے ہوئے ایک موثر اور فعال نظام متعارف کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عوامی سہولت کے جد ید تقاضوں کے پیش نظربذریعہ واٹس ایپ شکایات رجسٹر کرانے کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پلرا نے عملہ کو سنٹرز پر انتقالات اور فردات کے حوالے سے تمام زیر التواء کیسز نمٹانے اور سرکاری واجبات کی مکمل اور شفاف وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایا ت جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں بے جا تاخیر، عملہ کی غفلت اور غلط کاری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ عوام کے لیے سنٹرز پر تمام ممکنہ سہولیات میسر کی جائیں گی۔
مزیدخبریں