ایمان مزاری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

01:19 PM, 22 Jun, 2022

احمد علی
ایمان مزاری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا. ایمان مزاری کی غیر مشروط معافی کیا پٹیشنر معافی تسلیم کریں گے؟ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی، ایمان مزاری نے ندامت کا اظہار کیا. فیصلے کے مطابق ایمان مزاری نے کہا میرا افواجِ پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میرے الفاظ اور زبان انتہائی غیر مناسب تھے، ندامت اور افسوس عدالت کے سامنے واضح تھے، میں اپنے الفاظ پر معافی مانگتی ہوں۔ ایسے الفاظ اور زبان بالکل استعمال نہیں کرنی چاہیے. قبل ازیں بیس جون کو اداروں کیخلاف غیرمناسب الفاظ، ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی، اداروں کے خلاف غیر مناسب الفاظ، ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر مشروط معافی مانگ لی ایمان مزاری کی ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی . اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ایمان مزاری کو ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہیے تھے،ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، اس لیے ایف آئی آر کی ضرورت نہیں، ایمان مزاری نے معافی مانگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے، ایمان مزاری نے مستقبل میں جرم نہ دہرانے کی واضح یقین دہانی کرائی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا.
مزیدخبریں