اب عمران‌خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، مریم نواز

01:30 PM, 22 Jun, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تصور نہیں کر سکتا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا. اپنے ٹوئٹر پیٍغام میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسی حسد اور صدمے میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو! ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے .
مزیدخبریں