انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی

11:58 AM, 22 Jun, 2023

احمد علی
کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے. تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 18 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 286 روپے 80 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزیدخبریں