بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

05:02 PM, 22 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے تین سو اکسٹھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی ہے، بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ، ایف آئی اے کے مطابق اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔
مزیدخبریں