معروف اداکارہ کی مہندی کی تصاویراورویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

12:40 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی  جس میں اس جوڑے کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے مشترکہ دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سوناکشی سنہا کے والد شتروگن سنہا نے مسلمان شخص سے شادی کے سوال کا گول مول جواب دیا تھا۔

دونوں فنکاروں کی مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ہے جوکہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔دونوں فنکاروں کی شادی کا دعوت نامہ حال ہی میں لیک ہوا تھا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کے متعلق آخر وقت تک لب کشائی سے گریز کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل دعوت نامے کے مطابق دونوں فنکاروں کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہونی ہے۔

مزیدخبریں