عازمین حج کی اموات،وزیرمذہبی اموربرطرف

01:23 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک: تیونس کے صدر نے مناسک حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد ملک کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی سے ان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ تیونس کی وزارت خارجہ نے 35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب تیونس کے مطابق اموات کی تعداد 49 بتائی تھی۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔

مزیدخبریں