فیصل آباد موٹروے پر حادثات کی شرح میں اضافے کی وجوہات منظرعام پر آگئیں

01:31 PM, 22 Jun, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد ایم فور موٹروے پر حادثات کی شرح میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق موٹروے کے اطراف پر لگی لوہے کی باڑ متعدد مقامات سے غائب ہے۔ پنڈی بھٹیاں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک موٹروے پر دونوں اطراف لگی لوہے کی باڑ لوگوں نے اتار دی۔ 

باڑ نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں کی موٹروے پر آمدورفت معمول بن چکی ہے۔ جانوروں کی وجہ سے موٹروے ایم فور پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ موٹروے سے ملحقہ آبادی کے مکینوں نے راستہ بنانے کے لیے متعدد مقامات سے باڑ اکھاڑ پھینکی۔ امین پور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک موٹروے کے دونوں اطراف سے باڑ سرے سے ہی غائب ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں